two danrous pakistani players for wc2019 1,445

یہ دو کھلاڑی چل گئے تو ورلڈکپ 2019 پاکستان کا ہوگا مکی آرتھر کا انکشاف

ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی 2019 سے ہونے جا رہا ہے. قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایسے دو کھلاڑیوں کے نام بتائے ہیں. جو ورلڈ کپ 2019 میں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں.

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اگر یہ دونوں بیٹسمین ورلڈ کپ 2019 میں اچھا پرفارم کر گئے تو پاکستان کے لئے بہت ساری مشکلات آسان ہوجائیں گی. اورقومی ٹیم ورلڈ کپ 2019 میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مضبوط امیدواربن جائے گی.

ولڈکپ2019 سے پہلے قومی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی. مزے کی بات تو یہ ہے کہ 19 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا اختتام ہوگا. جبکہ 30 میں سے ورلڈ کپ 2019 کا آغاز ہوجائے گا.

ورلڈکپ2019 سے پہلے قومی ٹیم کو انگلینڈ کی کنڈیشنز کے بارے میں جاننے میں آسانی ہو گی. کیونکہ ورلڈکپ 2019 انگلینڈ اور ویلز ہوسٹ کررہے ہیں۔ ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کی انگلینڈ سے سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتی ہیں. ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے ساتھ سیریز کا ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

مکی آرتھر نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے ورلڈ کپ 2019 میں سینیئر کھلاڑیوں کے چمکنے کا انتظار ہے. ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کے لئے اس سال ورلڈ کپ غیرمعمولی ثابت ہوسکتا ہے. محمد حفیظ اور شعیب ملک نے اگر اچھی پرفارمنس دی تو قومی ٹیم زیادہ سکور کرنے میں کامیاب ہو گی. جس کی بدولت خریف ٹیموں پردباؤ ڈالنا ممکن ہوسکے گا.

محمد عامر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ایک روزہ میچز میں محمد عامر کی پرفارمنس مایوس کن ہے. جس کا علم محمدعامرکو بھی ہے لیکن اگر محمد عامرکا بال سوئنگ ہونے لگے تومحمدعامرسے اچھا بولرکوئی نہیں ہوسکتا.

مکی آرتھر کویقین ہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں سینئرکھلاڑی اپنا بھرپور کردار نبھائیں گیں. مکی آرتھر نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ 2019 میں خطرناک کھلاڑی قراردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں