421

حکومت سندھ نے کرونا ویکسین خریدنے کے لئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا.

سندھ حکومت نے کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سال 2021 میں ویکسین خریدنے کے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے کورونا ویکسین حاصل کرنے کیلئے برطانوی ویکسین مینوفیکچرر اور چینی کمپنی سائنو فارم سے رابطہ کرلیا۔ سب سے پہلے سندھ کے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کینا ہے کہ وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین خریدنے میں تاخیر کی جا رہی ہے، سندھ میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے آن لائن پورٹل قائم کر رہے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530،خیبر پختونخوا میں 63 ہزا ر825، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، بلوچستان میں 18 ہزار 622، اسلام آباد میں 40 ہزار 177، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887، جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب 11 ہزار 55 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں