جوہانسبرگ: ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کیپٹن شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ساؤتھ افریقہ کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز کے اختتام پر3 وکٹ گنواتے ہوئے188 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئےاوپنر ریزہ ہینڈریکس 28 رنزبناکر
شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔
دوسری جانب اوپنرملان 33 رنز بنا کے عماد وسیم کی بال پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔
وان ڈر ڈوسن اور ڈیوڈ ملر کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت انہوں نے 110 رنز ٹیم کے سکور میں جوڑے۔
وان ڈر ڈوسن 39 رنز بنا کے شاہین شاہ آفریدی کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
دوسری جانب ڈیوڈ ملر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی بدولت 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور فخر زمان نے اچھا آغاز دیا۔
فخرزمان 14 رنز بناکر ہینڈریکس کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
بابر اعظم اور حسین طلعت نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے
دوسری وکٹ کی شراکت میں 102 رنز کی پارٹنرشپ بنائی
اور 147 کے سکور پربابر اعظم 90 رنز کی شاندار اننگ کھیل کرہینڈریکس کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑی ساؤتھ افریقہ کی بولنگ کا سامنا نہ کر سکے۔
حسین طلب کے 55 رنزبنا کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کے لئے سکور نہ بنا سکا۔
کیپٹن شعیب ملک آخری اوور میں 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان یہ میچ 7 رنز سے ہارنے کی صورت میں تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے ہار گیا۔