پاکستانی مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک جن کا شماردنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں میں ہوتا ہے وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانےوالے بلے باز بننے کے قریب شعیب ملک کو اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کے لیے مزید 34رنز درکار ہیں۔
پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے49 رنز بنائے جس کے ساتھ ہی انہوں نے روھت شرما سے دوسری پوزیشن چھین لی روھت شرما2237 رنزکے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے اور شعیب ملک 2239 رنز کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب۔
شعیب ملک کو یہ اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کا ریکارڈ توڑنا ہوگا۔
جو اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ2272 رنز بنانے کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
انہیں اس اعزاز کو عبور کرنے کے لئے 34 رنز درکار ہیںاور اس سیریز کے چلتے ان کے پاس بہت ہی سنہری موقع ہے کہ وہ اس ریکارڈ کو اپنے نام کرلیں۔
امید کی جاتی ہے کہ وہ یہ ریکارڈ آج کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پورا کرلیں گے۔