Shoaib Akhtar condemns Pulwama attack roshnisabkliye 223

شعیب اختر نے پلوامہ حملے کے واقع کو لے کر بھارت کے حق میں آواز اٹھا دی

سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حق میں آواز اٹھا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب اختر نے بھارت کرکٹ بورڈ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ بورڈ اپنی جگہ بالکل صحیح ہے۔ اگر وہ پاکستان کے ساتھ ولڈکپ2019 نہیں کھیلنا چاہتے تو اپنی جگہ پر بالکل ٹھیک ہیں۔

اگر ایسا اِس وقت میرے ملک کے ساتھ ہوا ہو تو میں بھی سب سے پہلے اپنے ملک کے لیےہی آواز بلند کروں گا ۔ شعیب اخترکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھارت کو دیئے گئے پیغام کے ساتھ کھڑا ہوں۔

بھارتی فوجیوں پر ہونے والا حملہ غیرمنصفانہ تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی بات آئے گی تواِس میں کوئی دو رائے نہیں ہر پاکستانی اپنے ملک کے دفاع کے لئیے ہی آواز بلند کرے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی اگر پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کیا ہے، تو یہ اُن کا حق ہے۔ کیونکہ اُن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ اُن کے فوجیوں کو مارا گیا ہے۔ شعیب اختر نے کھیلوں اور سیاست کو الگ الگ رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں