کپتانی کی ذمہ داری شاداب خان کے سپرد کر دی گئی ہے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان کواسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل سیزن فور کے لئیےنائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کےسرایک نئی ذمہ داری کا سہرا باندھا گیا ہے۔اور اب شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ میں پی ایس ایل سیزن فور کے لیے نائب کپتان کی نمائندگی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔کم عمر میں ہی زیادہ تجربے کے حامل شاداب خان نے دنیا میں لاکھوں لوگوں کو اپنا فین بنالیا ہےاور پاک کرکٹ ٹیم میں بھی اپنا خوب نام کمایا ہے۔
ان کی تمام ترخوبیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے یہ اعلان کیا کہ ان خیال کے میں شاداب خان اسلام آباد ٹیم کے لئے بہترین کپتان ثابت ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا وہ اس ذمہ داری کا سہرا ان کے سر پر سجانا چاہتے ہیں۔تجربے کار مبشرین کرکٹ کا بھی یہی ماننا ہے کہ شاداب خان کی بطور کپتان گرومنگ قومی ٹیم کے بہتر مستقبل کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ ذمہ داری قبول کرنے کے بعد شاداب خان سوشل میڈیا میں بھی خوب سرخیوں میں ہیں جبکہ شاداب خان کےفینز بھی اپنے اپنے انداز میں ان سے اپنی خوشی اور ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 14 فروری سے دبئی میں پی ایس ایل سیزن فور کا آغاز ہوگا۔ بڑے بڑوں کی واٹ لگ گئی شاداب خان کرکٹ کی دنیا کے نئے کپتان.