Series against Australia would decide Pak World Cup squad roshnisabkliye 507

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کپتان سرفراز احمد اور کئی اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اختتام ہونے کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کپتان سرفراز احمد سمیت کئی دوسرے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی منصوبہ بندی پر عمل کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کے پیچھےپاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک مخصوص سوچ کارفرما ہے۔ پی سی بی بورڈ کا کہنا ہے کہ اِس حکمت عملی سے ایک تو کھلاڑی ورلڈ کپ میں تروتازہ ہو کر شرکت کریں گے۔ آرام کا موقع بھی مل جائے گا۔ جبکہ ورلڈ کپ کے لیے کچھ نئے لڑکوں کی فٹنس کا جائزہ لینے کی سوچ بھی کارفرما ہے ۔

کپتان سرفراز احمد کو دو ون ڈے میچز میں آرام دیا جاسکتا ہے۔ اِن کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت شاداب خان کو سونپی جائے گی۔ شاداب خان نے محمد سمیع کی جگہ پاکستان سُپرلیگ میں بھی نائب کپتان کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ پی سی بی بورڈ کے مطابق شاداب خان کی کپتان کے طور پر گرومنگ قومی ٹیم کے لیے مستقبل میں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے ۔

سلیکٹرز کے مطابق شاداب خان میں قائدانہ صلاحیت موجود ہے۔ اور وہ اِنہیں موقع دے کر اِن کی صلاحیتوں کو مزید اُبھارنا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عمراکمل، عابد علی اور وہاب ریاض کو بھی موقع دینے پر غور و فکر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمامُ الحق نے کہا کہ ستمبر سے لے کر پی ایس ایل تک مسلسل کھیلی جانے والی کرکٹ نے لڑکوں کو تھکا دیا ہے۔ اس لئے اب کچھ لڑکوں کو آرام کا موقع دیں گے۔ لیکن حتمی فیصلہ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی رائے سے ہی طے پائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں