463

سرفرازاحمد شعیب اخترکی تنقید پرپھٹ پڑے،ایسی بات بول دی شعیب اخترآگ بوگولا

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے دوران سرفراز احمد کو ساؤتھ افریقہ کے آل راؤنڈر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے چار انٹرنیشنل میچز کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، آئی سی سی کا فیصلہ آنے کے بعد سرفراز احمد کو اچانک چوتھے ون ڈے میچ سے باہر بیٹھنا پڑا ،اور ہنگامی طور پر شعیب ملک کو قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان اب صرف 5 انٹرنیشنل میچز باقی رہتے تھے جن میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی شامل تھے- پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کی مشاورت سے انہیں پاکستان بلانے کا فیصلہ کیا-
اور ساؤتھ افریقہ ٹور میں آنے والے تمام میچز کی قیادت شعیب مالک جبکہ وکٹ کیپنگ کے تمام فرائض محمد رضوان کے حوالے کردیئے-
سرفرازاحمد کو جہاں کئی لوگوں سےتنقید کا سامنا کرنا پڑا وہاں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی سرفراز احمد پر خوب گرجے برسے-پابندی لگنے کے بعد جب سرفرازاحمدپاکستان واپس آئے تو کراچی ایئرپورٹ کے اوپر لوگوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن کے اندر سرفراز سے محبت اور ہمدردی کے جملے آمیزہ تھے- سرفراز احمد نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو غلطی کی اس کی سزا مل چکی ہے ساؤتھ افریقہ میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے رکنا مناسب نہیں تھا -ایک صحافی نے سرفراز احمد سے شعیب اختر کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے حوالے سے پوچھا جس پر سرفراز احمد نے کہا کہ شعیب اختر کو میری کرکٹ سے نہیں میری ذات سے کوئی مسئلہ ہے شعیب اختر مجھ پر پرسنل اٹیک کررہے ہیں جو ناقابل فہم بات ہے شعیب اختر نے مجھ پر تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیےہیں- سرفراز احمد نے مزید کہا کہ میں پچھلے پانچ ماہ سے لگاتار کرکٹ کھیل رہا ہوں پاکستان سپر لیگ سے پہلے مجھے کچھ آرام مل جائے گا جو میرے لئے بہت اچھی بات ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں