پاکستان سُپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سے ہونے جا رہا ہے۔ ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10اور 12 مارچ کو ہوں گے جن کے ٹکٹ کی فروخت ایک ہزار روپے سے لے کر 12 ہزار تک ہو گی ۔
،جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے 5 میچز7، 10 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے جن کے ٹکٹ کی فروخت 500 سے لے کر 12ہزار روپے تک ہو گی۔ انتظامیہ کی جانب سے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے شہر قائد جس کو حال ہی میں پی ایس ایل کے سیزن 4کے لئے کرکٹ سٹی قرار دیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ اِس کو دُلہن کی طرح سجا نے کا اعلان بھی ہوچکا ہے تاکہ شائقین کرکٹ کا مزہ دوبالا ہو جائے ۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فائنل میچ کےٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھی گئی ہے جو کہ 12 ہزار روپے تک ہو گی۔ جب کہ باقی میچز میں ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 500 روپے تک ہے جس کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے سے شروع ہو گی۔