پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں صرف دو دن باقی
انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں صرف دو دن باقی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تمام ٹیمیں اِس وقت دبئی میں پہنچ چکی ہیں اور تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تیاریاں اِس وقت عروج پر ہیں۔ جبکہ شائقین کرکٹ بھی بڑی تعداد میں ابھی تک آن لائن ٹیکٹس کی بکنگ کروا چکے ہیں۔ اور پوری تیاریوں کے ساتھ میچ دیکھنے اور لطف اندوز ہونے کے لئے تیار ہیں ۔
انتظامیہ کی جانب سے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھی گئی ہے۔ جبکہ شہر قائد کو اِس بار کرکٹ کا شہر قرار دیا گیا ہے اِس لئے کراچی میں ہونے والے کچھ میچز میں گُنجائش کے طور پر 500 روپے فی ٹکٹ فروخت کیا جائے گا۔ جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز میں ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار سے 12 ہزار تک رہے گی۔
کرکٹ پریکٹس پر نظر ڈالی جائے تو تمام ٹیمیں دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں اپنی بھرپُور پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ کراچی میں ہوگا ۔