پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں سرفراز احمد نے آخری گیند پرچھکا لگا کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکونہ صرف کامیابی دلائی بلکہ جاوید میاں داد کی یاد بھی تازہ کردی. سرفراز احمد نے آخری گیند پر چھکا لگا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو ٹورنامنٹ کی مسلسل چوتھی کامیابی دلوائی.
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورلاہورقلندرکےدرمیان کھیلے گئےاس میچ میں لاہور قلندر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورکے اختتام پر7 وکٹوں کے نقصان پر143 رنز سکور کیے.اے بی ڈیویلیئر 45 رنز بناکر اورسہیل اختر29 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے.کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے 2جبکہ غلام مدثر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندر کا دیا ہدف 20 ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا.سرفرازاحمد 52 اور احسان علی40 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے.لاہور قلندر کی جانب سے ویزا نے1 جبکہ حارث راوف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لیکن سرفراز احمد کا آخری گیند پر چھکا لاجواب رہا اور سوشل میڈیا پر ہر جگہ اس کا چرچا زبان زد عام رہا۔ اگر آپ سرفرازاحمد کا چھکا دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے موجود ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ ہماری اس ویب سائٹ کو سبسکرائب کرلیں تاکہ آنے والی ہر خبر آپ تک سب سے پہلے پہنچ سکے۔
SARFRAZ AHMED HAS DONE A JAVED MIANDAD AT SHARJAH @SarfarazA_54 slogs @David_Wiese towards deep mid-wicket and Quetta Gladiators have won!
Scorecard and ball-by-ball details 👉 https://t.co/3vf612zyBu #QGvLQ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/Adb6z6zs5b
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2019