406

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ سےعالمی برادری کو خبردار کردیا.

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارتی صحافی کے رابطوں نےمودی اوربھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا، عالمی برادری بھارت کو غیرذمے دار اور جنگجو ایجنڈے سے روکے ، ایسانہ ہوکہ خطہ ایک ایسے تنازع کا شکار ہوجائے ، جس پرعالمی برادری کا قابو پانا مشکل ہو جائے.

مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے سال 2019 میں ہی جنرل اسمبلی میں مودی کے ناپاک عزائم واضح کردیے تھے کہ کیسے مودی حکومت نے بالاکوٹ بحران کو انتخابی فائدے کیلئے استعمال کیا، بھارتی صحافی کے رابطوں نے مودی اور بھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں