Peshawar Zalmi win by 5 wickets against multan sultan roshnisabkliye 755

پی ایس ایل 4:پشاورزلمی ملتان سلطان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ میں ہونے والے میچ میں پشاورزلمی ملتان سلطان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تو ملتان سلطان کی جانب سے عمر صدیق اور جیمنزوینس نے اننگز کا آغاز کیا ۔ جیمز وینس غیر سے میں دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

میچ کے آغاز میں ہی وکٹ گرنے پر ٹیم پریشررائیزڈ ہوگئی ۔ جس کے بعد عمر اور چارلس نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 80 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ جب ٹیم کا مجموعی سکور81 پر پہنچا تو عمرصدیق 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد ملتان سلطان کے باقی 8 کھلاڑی میدان میں آتے اور جاتے دکھائی دیئے۔ اورٹیم کے مجموعی سکور میں محض 64 رنز کا اضافہ کر سکے۔ یوں پوری ٹیم 145 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

جواب میں مخالف ٹیم نے میچ شروع کیا تو پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ کامران اکمل محض چار رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے۔ جس کے بعد میلان اور امام الحق نے 68 رنز کی شراکت قائم کی۔میلان 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ تیسری وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے گے تو لیام ڈوسن 18رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

کیرن پولارڈ نے محمد عرفان کی چار گیندوں پر4چھکے لگائے۔ اور 25 رنز سکور کیے، پھرجنید خان نے انہیں بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔ امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز بناکر شاندار نصف سنچری سکور کی۔ کپتان ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے پشاورزلمی کو جیت دلائی۔

واضح رہے پشاور زلمی نے 5 میچ کھیلے جس میں سے 3جیتے دو ہارے۔ ملتان سلطانز نے 5 میچ کھیلے ایک جیتا 4 میچ ہارے۔ پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کے 6 پوائنٹس ہیں۔ جبکہ سلطانز کےدو پوائنٹس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں