583

ورلڈ کپ 2019 کیلیے 25 کھلاڑیوں کی فہرست تیار:

ورلڈ کپ 2019 کے لیے انتظامیہ کی تیاریاں عروج پر کمیٹی نے 25 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے اور اسی فہرست میں سے ہی ولڈ کپ 2019 کے لئے ٹیم کا ختمی انتخاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 25 کھلاڑیوں کی ایک فہرست طہ پائی جس میں سے ورلڈکپ 2019 کی ختمی ٹیم کا سلیکشن ہوگا۔

جبکہ آنے والی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں محمد رضوان شعیب ملک، فخرزمان، محمد عامر کو آرام دے کر ان کی جگہ عابدعلی، جنید خان، مسعود اور سعدعلی کو ٹیم میں کھلایا جائے گا ۔

انتظامیہ کے مطابق مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ون ڈے سیریز میں اس حکمتِ عملی کو اپلائی کر کے ٹیم کا ختمی سلیکشن کرنا زیادہ آسان اور بہتر ہوگا۔

کمیٹی کی تجویز کردہ 25 کھلاڑیوں کی ممکنہ فہرست میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، فخرزمان، امام الحق، عثمان شنواری، محمد عامر، فہیم اشرف، اسد شفیق، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شاداب خان، شعیب ملک، جنید خان، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد رضوان، حسن علی، حسین طلعت، وقاص مقصود، خرم منظور، سعد علی حارث سہیل، عمید آصف، یاسر شاہ، اورعابد علی ممکنہ کھلاڑی ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئیے باعث فخر ہے اور اب میں مزید پُرجوش ہوں اور بہتر انداز سے ٹیم کو لیڈ بھی کروں گا جس کی جھلک آپ ورلڈ کپ 2019 میں دیکھیں گے۔

نسل پرستانہ تعصب کو لے کر انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے، غلطیاں ہی انسان کو سکھاتی ہیں۔ مجھے اپنی غلطی کا اعتراف ہے اور میری غلطی نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔

جن لوگوں کی میرے ساتھ بھرپورسپورٹ رہی میں ان کا بہت شکر گزار ہوں خاص طور پر چیئرمین بورڈ اور باقی عہدے داروں کی مجھے خاصی معاونت حاصل تھی جس کے باعث میں کھیل کو لے کر مزید پُرجوش ہوں اور ولڈ کپ 2019 میں آپ واضح طور پر اس کی جھلک بھی دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ 30 مئی سے انگلینڈ میں ورلڈ کپ 2019 کے ایونٹ کا انعقاد ہو گا جس کا فائنل 14 جولائی کولارڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں