364

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کے گھر کی بہتر آرائش کیلئے 22 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی:

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کے گھر کی بہتر آرائش کیلئے 22 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کیونکہ چیئرمین احسان مانی 26 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر رہے اور پاکستان میں احسان مانی کا کوئی گر موجود نہیں تھا۔

اس لیے پی سی بی نے احسان معنی کو رہائش کے لیے کراچی کے ایک علاقے میں ایک فلیٹ لے کر دیا تھا اس فلیٹ کا ماہانہ کرایہ دو لاکھ روپے ہے۔لیکن اب اِسی گھرکی بہتر آرائش کیلئے احسان مانی کو 22 لاکھ روپے کی بھاری رقم پی سی بی اپنے خزانے سے مہیا کرے گی۔

پی سی بی بورڈ کی جانب سے احسان مانی کو دیے جانے والے گھرکے بارے میں ایک صحافی کی طرف سے سوال کیے جانے پر احسان مانی نے کہا تھاکہ ظاہر سی بات ہے کہ اب میں داتا دربار میں تو نہیں رہ سکتا تھا۔ اس لئے پی سی بی بورڈ نے گھر کی سہولت فراہم کی۔

جبکہ اب گھر کی بہتر آرائش کیلئے 22 لاکھ روپے دینے کا باقاعدہ اجازت نامہ کورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران لاہور میں منظور کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ 22 لاکھ روپے کی بھاری رقم پی سی بی اپنے خزانے سے ادا کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں