357

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

میچ آج شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا۔

ڈوپلیسی کی عدم موجودگی کی وجہ سےدوسرے میچ میں ساوتھ افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستانی ٹیم کے لیے اچھی خبر محمد حفیظ فٹ ہونے کے باعث آج امید کی جاتی ہے کہ وہ میچ کا حصہ ہوں گے۔

پہلے ٹی ٹونٹی میں ساؤتھ افریقہ سے شکست کے بعد آج پاکستانی ٹیم سیریز میں بنے رہنے کے لئے دوسرے میچ کو جیتنے کی کوشش کرے گی۔

آج کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں قومی ٹیم کی طرف سے: فخرزمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان خان شنواری کھیلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں