roshhnisabkliye 693

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی رینکنگ میں بہتری
قومی ٹیم ساؤتھ افریقہ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں دو ایک سے شکست ہونے کے بعد آئی سی سی رنکینگ کے اندر138 پوئنٹس سے نیچے گر کر135 پوئنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پربراجمان ہے۔

بھارت نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سریزمیں دو ایک سے شکست ہونے کے بعدآئی سی سی رنکینگ کے اندر 126پوئنٹس سے نیچے گر کر 124 پوئنٹس کےساتھ دوسرے کی نمبر پرہی موجود ہے۔

بیٹنگ کے شعبے کی بات کریں تو بابراعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر اپنا قبضہ جمائے ہوئےہیں۔ جبکہ فخرزمان ٹی ٹوئنٹی میں خراب بلے بازی کی وجہ سے پانچویں نمبر سے نیچے گر کر چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولنگ کے شعبے کی بات کریں تو شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں بہترین پرفارمنس دینے کی وجہ سے 28 درجے ترقی کرکے48ویں نمبرپرآ چکے ہیں۔ جبکہ فہیم اشرف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رنکینگ کے اندر نویں نمبر پر موجود ہیں.

آل راؤنڈرز کے شعبے کی بات کریں تو قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی 5 بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں