445

پاکستان اورساؤتھ افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریزکا آخری اورفیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔ آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ کیپ ٹاؤن کے گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا ۔میزبان ٹیم آخری اور اہم ترین ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرامید ہے۔ جب کہ دوسری جانب قومی ٹیم سرفراز احمد کی غیر موجودگی میں شعیب ملک کی قیادت کے اندر فائنل میچ کو جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سیریز کا آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اندر ایک تبدیلی متوقع ہے۔
قومی ٹیم کے گیارہ متوقع کھلاڑیوں میں امام الحق، فخرزمان، بابراعظم ،محمد حفیظ کپتان، ملکشعیب ملک، محمد رضوان ،شاداب خان ،عماد وسیم ،عثمان خان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، جب کہ محمد عامر کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کرنے کے امکانات ہیں۔ حسن علی کو چوتھے ون ڈے میچ میں ریسٹ دے کر محمدعامر کو شامل کیا گیا تھا لیکن محمد عمر کی پرفارمنس اتنی بہتر نہیں ہے اسی وجہ سے حسن علی کو آخری ون ڈے میچ میں شامل کرنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ اسی طرح میزبان جنوبی افریقی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریسی وین ڈٰر ڈوسین، کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، ریزا ہینڈرکس، ایندلے فیلوک وایو، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹین، بیرن ہینڈرکس اورعمران طاہر شامل ہیں۔ آپ اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں کہ آج کا میچ کون سی ٹیم جیتے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں