1,585

آسٹریلوی کپتان ایرون فینچ نے پاکستان کی ٹیم کوخطرناک قرار دیا ہے.

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں پرمشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کل بروز جمعہ سے ہوگا. پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل چار بجے شروع ہوگا.

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئرز کو آرام دینے کے باوجود پاکستان ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے. آسٹریلیا کی ٹیم کسی بھی لحاظ سے پاکستان کی نئی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھ رہی .اس لیے ہماری ٹیم مکمل گیم پلان کے تحت پاکستان کی نئی ٹیم کے خلاف میدان پر اترے گی.

محمد عباس کی شمولیت کے سوال پر ایرون فنچ نے کہا کہ محمد عباس نے گزشتہ برس ٹیسٹ سیریز میں غیر معمولی بولنگ کی تھی تاہم ون ڈے سیریز میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز میں سوئنگ کرنے کی صلاحیت ہے اس لیے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

اگر پاکستان آسٹریلیا کو پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے اندر تین دو سے شکست دے دیتا ہے تو قومی ٹیم آئی سی سی رینکنگ کے اندر ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے پانچویں نمبر پر آ جائے گی.جبکہ آسٹریلیا سیریز میں شکست کے بعد چھٹے نمبر پر چلی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

آسٹریلوی کپتان ایرون فینچ نے پاکستان کی ٹیم کوخطرناک قرار دیا ہے.” ایک تبصرہ

  1. 3MyWdaLFHoRsr6CpwfuhQTR21cO5hDPIoNDDP3yZZdt6lgRn1M1eUaJhsrmKEFg2mC3yp9Q78d

    Hi, very nice website, cheers!
    ——————————————————
    Need cheap and reliable hosting? Our shared plans start at $10 for an year and VPS plans for $6/Mo.
    ——————————————————
    Check here: https://www.good-webhosting.com/

    3MyWdaLFHoRsr6CpwfuhQTR21cO5hDPIoNDDP3yZZdt6lgRn1M1eUaJhsrmKEFg2mC3yp9Q78d

اپنا تبصرہ بھیجیں