Multan Sultan Has Low Exprience Lavel In PSL roshnisabkliye 38

پی ایس ایل کی تمام ٹیموں میں سب سے کم تجربہ رکھنے والی ٹیم ملتان سلطان

پی ایس ایل کی تمام ٹیموں میں سب سے کم تجربہ رکھنے والی ٹیم ملتان سلطان

ذرائع کہ مطابق 2018 سے ایونٹ کا حصہ بننے والی ٹیم ملتان سلطان سب سے کم تجربے کی حامل ہے۔ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن3 کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرینِ کرکٹ نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ ملتان سلطان سیزن 3 میں سب سے کم تجربے کی حامل ٹیم رہی ہے۔ لہذا اِس مرتبہ ٹیم کو بھرپُور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا پڑے گا۔

سیزن 3 میں ملتان سلطان نے 10 مجموعی میچوں میں سے صرف چار میچ جیتے تھے۔ جبکہ 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ باقی کا ایک میچ بغیر کسی فیصلے کے رہا۔ یوں ٹیم کی جیت کا تناسب کچھ زیادہ بہتر نہیں تھا۔لیکن اب ٹیم اچھے اسکوڈ پر مشتمل ہے. ٹیم میں کافی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں.

گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی سنگاکارا اِس بار ملتان سلطان کا حصہ نہیں ہوں گے۔
جب کہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر عمران طاہر بھی اس بار ملتان سلطان کا حصہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شعیب ملک ملتان سلطان کی قیادت کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں