174

محمد عامر نے قومی ٹیم میں واپسی کیلیے شرط پر رضامندی ظاہر کر دی ہے

پاکستان کے ‏فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم میں واپسی کے لیے مشروطی طور پر حامی بھر لی ہے

بائیں ہاتھ کے ساتھ کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبریں چلنا شروع ہوئیں کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی طرف اشارہ دیا ہے اور وہ جلد ہی بورڈ کو خود اس حوالے آگاہ کریں گے۔

محمد عامر کی ریٹائر منٹ کی واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہو گئی اور اس بحث کے بعد فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک بیان جاری کیا ہے۔

‏ محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں صرف اسی وقت پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گا جب یہ مینجمنٹ چھوڑ جائے گی، اس لیے اپنی اسٹوری بیچنے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا بند کر دیں.

محمد عامر کے اس بیان کے بعد پی سی بی نے عامر سے بات کی اور پھر بورڈ نے اعلان کیا کہ وہ محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور انہیں انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

‏چند روز پہلے محمد عامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کے بارے میں دوبارہ وہی الفاظ دہرائے جن پر انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

‏جبکہ مصباح الحق اور وقار یونس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی طورپر محمد عامر کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ پرفارمنس کی بنیاد پر محمد عامر کو ریسٹ دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں