محمد عباس کی ترقی کو زوال کا سامنا۔۔۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستانی بولر محمد عباس ایک درجے کی کمی کا سامنا کرتے ہوئے آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عباس کوئی خاص پروفارم سر انجام نہ دے سکے جس کی وجہ سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں وہ اپنی پوزیشن کو بحال نہ رکھتے ہوئے آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت پہلی پوزیشن پر قابض ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن ہے ۔
انگلینڈ تیسری پوزیشن پر جبکہ نیوزی لینڈ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ آسٹریلیا نمبر 5 پر سری لنکا نمبر 6 پر موجود ہے۔ ساتویں نمبر پر پاکستان نمبر8 پر ویسٹ انڈیز اس کے ساتھ نویں نمبر پر بنگلہ دیش جبکہ آئی سی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں پوزیشن زمبابوے کی ہے۔