icc latest t20 Ranking 191

اگر پاکستان ساؤتھ افریقہ سے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ ہار جاتا ہے اور انڈیا نیوزی لینڈ سے تینوں ٹی ٹونٹی میچ جیت جاتا ہے تو آئی سی سی رینکنگ کیا ہوگی

ساؤتھ افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے پہلے پاکستان کے آئی سی رینکنگ کے اندر 138 پوائنٹس تھے۔ ساوتھ افریقہ سے لگاتار دو ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم 138 پوائنٹس سے نیچے گر کر 134پوائنٹس پر آچکی ہے. اگر قومی ٹیم آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ساوتھ افریقہ کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو قومی ٹیم 134 پوائنٹ سے ترقی کرکے 135 پوائنٹس حاصل کر لے گی. اگر ساؤتھ افریقہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے.

اور پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اندر کلین سویپ کر دیتا ہے. تو قومی ٹیم کے آئی سی رینکنگ کے اندر 133 پوائنٹس رہ جائیں گے. جبکہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم پانچویں نمبر سے ترقی کرکے 122 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ جائے گی۔

اگر بات کریں بھارت کی تو بھارتی ٹیم 126 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت آئی سی سی رینکنگ کے اندر دوسرے نمبر کے اوپر موجود ہے. جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔ انڈیا نیوزی لینڈ کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے والا ہے.انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی
سیریز کا آغاز 6 فروری سے ہوگا.

اگر انڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اندر کلین سویپ کرتا ہے تو آئی سی سی رینکنگ کے اندر 126 پوائنٹس ترقی کرکے 129 پوائنٹس حاصل کر لے گا۔ جس سے واضح ہے کہ ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں ٹی ٹونٹی میچ جیتنے کے باوجود آئی سی سی رینکنگ کے اندر پہلا نمبر حاصل نہیں کر پائے گی. اگر انڈیا نیوزی لینڈ کو سیریز میں کلین سویپ کرتا ہے تو اس کے باوجود انڈیا 129 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہو گا جب کہ قومی ٹیم 133 پارٹس کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ کے اندر پہلے نمبر کے اوپر اپنی بادشاہی برقرار رکھے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں