Who will win the 2019 Cricket World Cup in England 500

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری پاکستان کی ترقی

آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی جس میں ٹیم انگلینڈ اپنی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے 126پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ جبکہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم اِس وقت پانچویں نمبر پر ہے۔ ورلڈ کپ کے ایونٹ سے قبل 9 ٹیمیں 23 ون ڈے میچز کھیلے گی ۔

ٹیم آسٹریلیا جو اِس وقت ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نمبر6 پر موجود ہے۔ اگر مخالف ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز میں شکست دینے میں کامیاب رہی تو پاکستان کی رینکنگ پوزیشن کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ جبکہ دوسری ٹیموں کی رینکنگ میں بھی بالترتیب تبدیلی واقع ہو گی۔

پی ایس ایل ایونٹ ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کے ساتھ مقابلے میں قومی ٹیم کو اپنی بھرپُور کارگردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ ماہرینِ کرکٹ کے مطابق پاکستان کو میگا ایونٹ سے قبل اپنے آپ کو ہرحال میں ثابت کرنا پڑے گا۔ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت کر اپنی ٹیم رینکنگ میں بھی بہتری لانی ہوگی۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں 126 پوائنٹس لے کر انگلینڈ کی ٹیم سب سے آگے ہے۔ بھارت نے 122 پائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ جنوبی افریقہ 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اِسی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 111 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

ٹیم رینکنگ میں 102پوائنٹس کے ساتھ پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریلیا 100پوائنٹس حاصل کر کے نمبر6 پر جبکہ 93 پوائنٹس لے کر بنگلہ دیش ساتویں سری لنکا 78 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، جبکہ 72 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز نمبر9، افغانستان 67 پوائنٹس کے ساتھ نمبر10، زمبابوے 52 پوائنٹس کے ساتھ گیارویں، 39 پوائنٹس لے کر آئرلینڈ بارہویں، سکاٹ لینڈ 29 پوائنٹس کی بدولت نمبر13، جبکہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 15 پوائنٹس لے کرنمبر 14، اِسی طرح نیپال کی ٹیم بھی 15 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب نمبر15 پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں