icc pakistan t20 ranking team and player 135

پاکستان کرکٹ ٹیم اوربابراعظم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کےاندرقبضہ

پچھلے کچھ ماہ سے قومی ٹیم اوربابراعظم کسی بھی ٹیم اور بلے باز کوآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کےاندرپہلےنمبرکے پاس بھی نہیں بھٹکنے دے رہے. قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ کے اندراس وقت 135 پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبرپرموجودہے۔

حال ہی میں قومی ٹیم کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اندر دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے باوجود قومی ٹیم آئی سی سی رینکنگ کے اندر پہلے نمبر پر ہی موجود ہے۔

ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اندر دو ایک سے شکست کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا تھا. کہ بھارت جو 126 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پرموجود تھا کہ اگر بھارت نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اندر شکست دیتا ہے. تو بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے اندر پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لے گا۔

لیکن حقیقت میں تو اسکا الٹ ہوا بھارت کو نیوزی لینڈ میں تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اندردو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد بھارت 126 پوائنٹس نیچے گر کر124 پوائنٹس پر آ گیا۔

اگر بات کریں ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے بازوں کی تو بابراعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ کے اندر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی کولن منرو825 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود ہیں بابراعظم سے کافی زیادہ پیچھے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ قومی ٹیم اور بابر اعظم لمبے عرصے تک ایل سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے اندر اپنی بادشاہی برقرار رکھیں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں