پاکستان سپر لیگ کا میچ نمبر10انتہائی دلچسپ مراحل سے گزر کراپنےاختتام کو پہنچا۔ لاہور قلندرنےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اوراپنی حریف ٹیم ملتان سلطان کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔
ملتان سلطان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بیس اوور کے اختتام پر چھ وکٹوں کے نقصان پر200 رنز بنائے. جواب تک کا پاکستان سپر لیگ کا سب سے بڑا ہدف تھا۔ملتان سلطان کی جانب سے جیم ونس 84، عمرصدیق 53 رنز بناکرنمایاں بلے باز رہے۔
لاہو قلندر نے بلے بازی کا آغاز کیا تو شروعات میں ہی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا. لیکن شاید کسی کو نہیں پتا تھا کہ آج لاہور قلندر کا دن ہے. لاہور قلندر نے 20 ویں اوور کی آخری گیند پرمقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ لاہور قلندر کی جانب سے اے بی ڈیویلیئر52 جبکہ فخرزمان 63 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
لیکن اس میچ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطان کے خلاف میچ میں لاہور قلندر کے فاسٹ بولر حارث راؤف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سزاسنادی۔ تفصیلات کے مطابق حارث راؤف نے 20 ویں اوورکی پہلی گیند پرملتان سلطان کے بلے بازڈین کرشچن کو آؤٹ کرنے کے بعدان کے سامنے کھڑے ہو گئے.
اور نامناسب رویہ استعمال کیا۔ حارث راوف پرالزام ثابت ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث راؤف پرمیچ فیس کا 10% جرمانہ عائد کردیا۔ حارث راؤف نے وکٹ لینے کے بعد کس طرح کا رویہ اختیار کیا آپ نیچے ویڈیو میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں‘