1,212

بڑی خوشخبری: حکومت نے کرونا ویکسین مفت لگانے کا اعلان کر دیا

ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم کو یہ خوشخبری سنادی کہ چین نے پاکستان کو کرونا ویکسین کا عطیہ کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان کے دوست چین نے حکومت پاکستان کو پانچ لاکھ کرونا ویکسین کا عطیہ کیا ہے، عطیہ کی جانے والی یہ ویکسین جلد پاکستان آجائے گی۔

مزید یہ بتایا گیا کہ جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیگی وہ مفت فراہم کی جائیگی، صحت سے متعلق عوام کو درست آگاہی دینا ہمارا فرض ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسی نیشن کیلئے ملک بھر سے چار لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہوچکےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں