511

سندھ میں کرونا وائرس سے اس ماہ کے گزشتہ 20 دنوں میں 90 افراد انتقال کرگئے.

سندھ میں جنوری کے 20 دن میں 90 افراد کورونا سےانتقال کرگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گھروں میں10 اموات یکم جنوری کو سامنے آئیں جبکہ سب سے کم اموات 18 جنوری کو سامنے آئیں جن کی تعداد 2 ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ گھروں میں کورونا سے ہونے والی اموات میں سے 95 فیصد کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ جنوری 2021، میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 248 ہو گئی، جن میں سے 158 افراد کورونا سے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں انتقال کر گیے جبکہ 45 فیصد افراد گھروں میں کورونا سے جان کی بازی ہار گئے

مزید: جنوری کے20 روز میں سندھ میں کورونا کی مجموعی شرح 15.76 فیصد رہی جس میں کراچی میں کورونا کی مجموعی شرح 15.76فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں