پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا میچ نمبر 22 کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا. مانچسٹر میں کل موسم کرکٹ کے لیے اچھا نہیں ہو گا. کیوں کے مانچسٹرمیں کل میچ کے وقت بارش ہونے کے 70 فیصد چانسز ہیں.
شعیب ملک کی خراب فارم پر کپتان اور کوچ پریشان ہیں لیکن انہیں ایک اورموقع دیا جا سکتاہے. ایسے وقت میں جب کہ آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے حارث سہیل باہر بیٹھے ہیں. شعیب ملک کوبھارت کے خلاف ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق کپتان شعیب ملک کو انگلینڈ میں خراب ریکارڈ کے باوجود ورلڈکپ کے لئے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا، شعیب ملک ابھی تک ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی سے ٹیم میں ہونے کا حق ادا نہیں کرسکے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف جب شعیب ملک صفر پر آوٹ ہوئے تو 37 سالہ شعیب ملک کے ون ڈے کیرئیر میں یہ 14واں موقع تھا جب وہ کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے.
ورلڈکپ سے پہلے ٹیم سلیکٹ کرتے ہوئے انظمام الحق کا کہنا تھا کے شعیب ملک اور محمد خفیظ پاکستان ٹیم کے لیے ورلڈکپ میں اہم کردار ادا کریں گیں، لیکن دونوں ہی اس وقت تک کوئی خاطر خواه کارکردگی نہیں دیکھا سکیھں ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں عامر، حسن علی اور وہاب ریاض کے ساتھ دو اسپنرز کھیلیں گے۔ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ جب کہ عماد وسیم، آصف علی کی جگہ میچ کھیلیں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ٍفخر زمان، امالحق، بابراعظم، محمد خفیظ، سرفراز احمد، شعیب ملک، حسن علی، محمد عامر،وہاب ریاض شامل ہوں گیں.