پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ماہ ون ڈے سیریز کھیلی جانی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی لاکھ کوششوں کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کو پاکستان لانے پرمجبور نہ کر سکا.
ہر طرح کی یقین دہانی کروانے کے بعد بھی پی سی بی آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں سریز کے چند میچز کھیلنے پر بھی اعتماد میں نہیں لے سکا ہے۔ آسٹریلیا کے مکمل انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے مل کر پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔
پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے سارے کے سارے میچ یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کا آغاز 22 مارچ کو شارجہ میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا۔ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ شارجہ کے ہی گراونڈ میں 24 مارچ کو ہوگا، تیسرا ون ڈے میچ 23 مارچ کو ابوظہبی کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے آخری دو میچ 29 اور31 مارچ کو دبئی میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ ون ڈے سیریز کا فائنل میچ کراچی یہ لاہور میں کروایا جائے۔ جس کے لیے آسٹریلیا کے سکیورٹی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان آئے اور سکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد،
اگر وہ مطمئن ہوتے ہیں جس کی امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے تو ون ڈے سریز کا فائنل میچ کراچی یا لاہور میں کروایا جائے گا. مزید معلومات کے لئے نیچے موجود ویڈیو کے اوپر کلک کر کے مکمل شیڈیول بذریعہ ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔