attah ullah song 464

عطااللہ عیسی خیلوی نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کے لیےایسا گانا گایاکہ سبھی کےدل دھڑک اٹھے

پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آج 14 فروری 2019 کو باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے. آج 8 بجکر45 منٹ پر پاکستان سپر لیگ فور کی افتتاحی تقریب کا آغازہوگا. جبکہ 10 بجکر45 منٹ پردفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ لاہورقلندرکےدرمیان پاکستان سپرلیگ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا.

پاکستان سپرلیگ کےچوتھےایڈیشن کے لئےتمام ٹیمیں جیت کا عزم لیے آج سے میدان میں اتریں گی۔ پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم ملتان سلطان کا جوش بڑھانے کے لئے پاکستان کے معروف گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی نے اپنی آواز میں ملتان سلطان کے لیے وقت جنوب نغمہ پیش کیا۔

ملتان سلطان کی ٹیم کی محبت میں گائے گئے اس نغمے کے اندر پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی قیادت شعیب ملک کے ہاتھوں میں ہے جبکہ دلوں پر راج کرنے والے بوم بوم آفریدی ملتان سلطان ٹیم کا حصہ ہیں۔


پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی فروخت پچھلے سال لاہور میں ہوئی تھی. ملتان سلطان کو پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے خریدا تھا. اوراس دفعہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطان کے مالکانہ حقوق جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین کے پاس ہیں.

واضح رہے ملتان سلطان پاکستان سپرلیگ سب سے مہنگی ترین فرنچائز ہے۔ مزید خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ کو سبسکرائب کریں تاکہ آپ کو کرکٹ سے جڑی ہر تازہ خبر سب سے پہلے مل سکے.

Coming Soon

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں