ہمارے بارے میں

سپورٹس اینکر: ًمحمد عدنان صادق

ہماری ویب سائٹ پر آپ کو کرکٹ سے متعلق ہرخبرسب سے پہلے ملےگی۔ اگر آپ کوکرکٹ بے حد پسند ہے تو ہماری ویب سائٹ کے اوپر آپ کو کرکٹ سے متعلق ہر خبر سب سے پہلے دیکھنے کو ملےگی. ہم روزانہ کی بنیاد پر کرکٹ سے متعلق ہر خبر کو شائع کرتے ہیں. جس میں آئی سی سی رینکنگ، سیریز کے شیڈول، لائیو کرکٹ اپڈیٹس ، لائیو کرکٹ سکور، کرکٹ کی ہائی لائٹس، وغیرہ شامل ہیں ۔ اگرآپ کرکٹ کی ہر خبر سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہماری ویب سائٹ کو سبسکرائب کرلیں تاکہ آنے والی ہر خبر آپ تک سب سے پہلے پہنچ سکے۔

روشنی سب کے لیے کا آغاز آج سے دو سال پہلے 23 اکتوبر 2016 کو ہوا جب اٹھارہ سال کے نوجوان لڑکے کی کرکٹ سے محبت اپنے عروج پر تھی. وہ پاکستان کرکٹ میں ہورہی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھاناچاہتاتھا لیکن اسے کوئی ایسا موقع نہیں مل رہا تھا جہاں سے وہ پاکستان کی کرکٹ کے حق میں آواز اٹھا سکے۔

اس کا یہ خواب سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ یوٹیوب نے پورا کردیا۔ 23 اکتوبر 2016 یوٹیوب پر روشنی سب کے لیے کے نام سے ایک نیوز چینل شروع کیا. اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں نے اس چینل کے اوپر اپ لوڈ ہونے والی معلوماتی ویڈیوزکو نہ صرف پسند کیا بلکہ سراہا بھی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے روشنی سب کے لئے یوٹیوب چینل کو ایک لاکھ لوگوں نے سبسکرائب کرلیا۔

اب روشنی سب کیلئے چینل پاکستان میں پسندیدہ ترین یوٹیوب سپورٹس چینل بن چکاہے، جو محمد عدنان صادق کے کرکٹ سے بے لوص محبت اورمحنت کومنہ بولتا ثبوت ہے.

کرکٹ کی دینا میں مزید خدمات سرانجام دینے اور کرکٹ کے میدانوں سے سچی اورمعیاری خبریں نشرکرنے کیلئے روشنی سب کیلئے ڈاٹ کام ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے. امید ہے ہماری یہ کاوش بھی آپ کو بہت پسندآئے گی.

ہماری مدد کرنے کیلےآپ روشنی سب کیلئے کے بینک اکاؤئٹ رقم بھیج سکتے ہیں.