جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سابق کپتان گریم اسمتھ کا بیان ہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اوربلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی پی ایس ایل میں شمولیت سے مذید بین الاقوامی کرکٹرز بھی پاکستان آنے کے لیے آمادہ ہوجائیں گے اور اس سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔
اس سے پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو اے بی ڈی ویلیئرز سمیت دوسرے بین الاقوامی مایہ ناز کرکٹرز کے سا تھ کھیلنے ،سیکھنے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے موقع میسر آئیں گے۔
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ جو کہ پی ایس ایل میں کمتٹیٹر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں کا بیان ہے کہ وہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پا کستانی ٹٰیم کے ٹٰلینٹ خاص طور ہر شایین شاہ اور بابر اعظم کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور کرکٹ کی فیلڈ میں دونوں کے مستقبل روشن نظر آتے ہیں ۔
وہ پاکستان سپر لیگ کےٹیلینٹ سے بھی بہت خوش ہیں اور کرکٹ میں پاکستان کا ٹیلینٹ ہمیشہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اور دورہ ورلڈ الیون ٹیم جیسےاقدامات سے پاکستان کی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار ہونے میں مدد ملے گی ۔